ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نئی پیشکش:ایل پی جی صارفین کو اب گیس ریفئل کے لئے آن لائن ادائیگی پر ملے گی چھوٹ

نئی پیشکش:ایل پی جی صارفین کو اب گیس ریفئل کے لئے آن لائن ادائیگی پر ملے گی چھوٹ

Sat, 07 Jan 2017 21:45:06  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،7 جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انڈین آئل، بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل جیسی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اپنے ان تمام ایل پی جی صارفین کو 5 روپے کی پیشگی چھوٹ دینے کی پیشکش کی ہے جو اپنا ایل پی جی سلنڈر آن لائن بک کرکے اس کی آن لائن ادائیگی کریں گے۔کلائنٹ سلینڈر ریفئل کی ویب بکنگ کے وقت اس کی ادائیگی موجودہ آن لائن موڈ جیسے نیٹ بینکنگ، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔بکنگ کے دوران صارفین کو ان ملنے والی چھوٹ (5روپے)کی سکرین پر دکھائی دے گی اور ادائیگی کے دوران انہیں 5روپے کا کم ادا کرنا ہوگا۔چھوٹ میں ملنے والی رقم کی تفصیلات گیس سلنڈر کی ہوم ڈلیوری کے وقت ملنے والے کیش میمو میں بھی دکھائی دے گا۔
 


Share: